جس القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں،القادر ٹرسٹ ہائیرایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں ،وزیر دفاع


سیالکوٹ :190ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کے فیصلے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نےردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے،انہوں نے کہا 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے پیسے تھے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے،انہوں نے کہا کہ جس القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔القادر ٹرسٹ ہائیرایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لہرایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اورکے کھاتے میں ڈالا گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لئے واردات ہو رہی تھی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے ،ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے۔
پریس کانفرنس میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چور چورکے نعرے لگانے والے خود ڈاکے میں ملوث نکلے،چوری کے مال پران کی آپس میں بھی لڑائی ہونی ہے،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، قوم کا پیسہ ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 18 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 17 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 17 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 14 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 hours ago





