Advertisement
ٹیکنالوجی

پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط بنائے گا۔ ترجمان سپارکو

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 17th 2025, 8:55 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

اسلام آباد:پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ اپنا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کی جانب سے تیارہ کردہ پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کرنے کے بعد خلا میں بھیج دیا گیا۔
سپارکو کے مطابق پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ ای او1 چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں بھیجا گیا ہے،اس موقع پر سپارکو کے سائنسدان چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر موجود تھے۔
اس موقع پر ترجمان سپارکو کا کہنا تھا کہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط بنائے گا،انہوں نےمزید کہا کہ سیٹلائٹ ای او ون ڈیزاسٹر رسپانس، زراعت، اور شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا، جو ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافے کا باعث بنے گا۔

Advertisement