سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد مال مقدمہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ایس آئی نور نے ملزمان سے برآمد ڈنڈے، لائٹر، ماچس اور جھنڈے عدالت پیش کیے۔


انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی جب کہ دوران سماعت مقدمہ میں مجموعی طور پر استغاثہ کے پانچ گواہان کی شہادت قلم بند کرلی گئی ہے، چشم دید گواہ نور خان نے آج اپنا بیان ریکارڈ کروایا، مجموعی طور پر اٹھارہ چشم دید گواہان کے بیان ریکارڈ کروائے جائیں گے۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شیخ راشد سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کی جانب سے فیصل ملک، بابر اعوان اور سردار شہباز سمیت دیگر وکلاء بھی پیش ہوئے ، پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ اور نوید ملک عدالت میں موجود تھے، دو ملزمان کے وکلا کی غیر موجودگی کی وجہ سے عدالتی کارروائی میں وقفہ کرنا پڑا۔
سماعت کے دوران ملزمان سے برآمد مال مقدمہ بھی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ایس آئی نور نے ملزمان سے برآمد ڈنڈے، لائٹر، ماچس اور جھنڈے عدالت پیش کیے۔
ملزمہ مسرت جمشید چیمہ کے وکیل ڈاکٹر علی عمران کو آج سماعت میں داخلے کی اجازت نہ ملی اور وکیل علی عمران کی جانب سے ساتھی وکلاء کی غیر مشروط معافی کی زبانی درخواست بھی عدالت نے منظور نہ کی۔
عدالت نے حکم دیا کہ وکیل ڈاکٹر علی عمران پہلے عدالت کے نوٹس کا تحریری جواب دیں، بعد ازاں جج امجد علی شاہ نے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 17 گھنٹے قبل





