وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نئے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے،اس موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد کی جائے گی


گوادر: بلوچستان کے صنعتی شہر اور بندگارہ گوادر میں نئے تعمیر ہونے والے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز نئے ایئرپورٹ پر اترنے والی پہلی پرواز ہو گی ۔۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے 503 آج لینڈ کرے گی۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز کی روانگی صبح 9 بج کر 20 منٹ پر متوقع تھی جو کہ تاخیر کا شکار ہو گئی ہے،مسافروں کے علاوہ ایوی ایشن ڈویژن کے سینئر افسران بھی افتتاحی پرواز میں موجودہوں گے۔
اس موقع پرپرواز کو لینڈنگ پر واٹر باؤزر سے روایتی واٹر سلامی دی جائے گی۔
وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف نئے ایئرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کریں گے،اس موقع پر ایک مختصر تقریب منعقد کی جائے گی۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی ندیم شاہد اور دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ نئے ایئرپورٹ کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے اکتوبر میں پاکستان کے دورے کے دوران کیا تھا۔
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 5 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 2 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 6 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 2 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 4 گھنٹے قبل