لوئر کرم میں فورسز کی شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں ، کئی خاندان گھر چھوڑنے پر مجبور
کرم کےعلاقے بگن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کےلیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے


لوئرکرم کےعلاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔
حکام کے مطابق لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سےاب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کےگھر اورکچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔
ضلعی انتطامیہ کےمطابق کارروائیوں کےدوران علاقے میں کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں ، کمشنرکوہاٹ کا کہنا ہےکہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کےخلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے، پشاور کرم شاہراہ بدستور تین ماہ سےبند ہےجس کی وجہ سے ادویات اوراشیائے خورونوش کی قلت ہے۔
کرم کےعلاقے بگن میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے متاثرین کےلیے ہنگو میں عارضی کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈی سی کا بتانا ہےکہ پی ڈی ایم اےخیموں سمیت دیگر سامان کے 22 ٹرک فراہم کرے گا، ضلعی انتظامیہ کو 4 ٹرک سامان مل گیا ہے اور آج سے کیمپ کے قیام پرکام شروع کر دیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنرہنگو گوہر زمان کے مطابق علاقہ محمد خواجہ میں بگن متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیا جائےگا، سیکڑوں ایکڑ اراضی پرہزاروں خاندانوں کے لیے خیمہ بستی قائم کی جائے گی جبکہ کیمپ کے قریب اسکول، مساجد، بی ایچ یو اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 20 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 21 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 17 hours ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 21 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

