ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغانستان کے حوالے کردی گئی


بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشت گرد افغان شہری نکلا
پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد کی شناخت محمد خان خیل کےنام سے ہوئی جسے 11 جنوری کو آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گرد کی لاش گزشتہ روز افغان حکام کے حوالےکی گئی، ایسے واقعات افغان شہریوں کے پاکستان میں دہشت گردی کے واضح ثبوت ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ توقع ہے افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش افغانستان کے حوالے کردی گئی۔
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے متصل پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مقابلے کے بعد 5 مسلح خوارج کو جہنم واصل کیا تھا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ٹریس کیا، فورسز کے اہلکاروں نے دراندازی کی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا، اس دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کیا۔

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 6 گھنٹے قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 41 منٹ قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 6 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 4 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 39 منٹ قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 6 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 6 گھنٹے قبل

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل