Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزرکی خدمات کو ان کی جرمن زبان میں بھی سراہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 گھنٹے قبل پر جنوری 23 2025، 10:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم نے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام آباد میں پاکستان کیلئے عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کا آغاز کیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیس ارب ڈالر کی رقم کے ساتھ دس سال پر مشتمل کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک پاکستان کی معیشت کی ترقی کا وژن ہے ، وزیراعظم نے جدید پروگرام پیش کرنے پر پاکستان کی جانب سے عالمی بینک کی ٹیم بالخصوص اس کے صدر اجے بنگا اور جنوبی ایشیا کے لئے نائب صدر مارٹن ریزر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب میں عالمی بینک کے نائب صدر کی موجودگی پاکستانی عوام کیلئے ایک پیغام ہے کہ عالمی بینک کو پاکستان کے نظام پراعتماد ہے۔

وزیراعظم نے جرمنی سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بینک کے نائب صدر مارٹن ریزرکی خدمات کو ان کی جرمن زبان میں بھی سراہا۔

Advertisement