اس موقع پر کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے ہیں۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نامزدگی کیلئے اجلاس ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا،ممبر قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر،وجہیہ قمر، سردار محمد یوسف زمان اور دیگر ممبران نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی۔
کمیٹی کے ممبران نے جنید اکبر خان کوچئیرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی، جس کے جواب میں جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) منتخب کرنے پر ممبران کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ وہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے،جبکہ کمیٹی ممبران نے جنید اکبر خان کو کمیٹی کو چلانے پر اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کےبعد حکومت کےقیام کو تقریباً ایک سال ہونےوالا ہے لیکن ابھی تک پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کا تقرر نہیں ہو سکا تھا ،جبکہ اس سے قبل چئیرمین پبلک اکاوّنٹ کمیٹی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشیخ وقاص اکرم کو نامز د کیا گیا تھا،تاہم پی ٹی آئی نے بانی چئیرمین کی ہدایات پرشیخ وقاص اکرم کی جگہ اکبر خان کو نامزد کیا تھا
چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی : چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام
- 9 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس آپریشن مکمل،21 افراد شہید، تمام دہشتگرد ہلاک
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس حملہ : آپریشن مکمل ، 190 یرغمالی بازیاب، موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ اورگداگری ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور
- 12 گھنٹے قبل
الحمر ا آرٹس کونسل لاہور میں ہونے والا پنجابی کلچر میلہ ملتوی
- 12 گھنٹے قبل

بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل
وزیر اعلی پنجاب نے بس سروس کے کرایوں میں اضافے کو مسترد کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی کھلاڑی وحید نے ایک منٹ میں سب سے زیادہ سرو کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا
- 10 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر حکومتی رہنماؤں کا خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل

اگلے ماہ چینی وزیراعظم پاکستان کا دورہ کریں گے
- 8 گھنٹے قبل

جو ریاست کو توڑنے کی بات کرے گا، بندوق اٹھائے گا ریاست اس کا قلع قمع کرے گی،سرفراز بگٹی
- 11 گھنٹے قبل
وزیر منصوبی بندی کا ’’اڑان پاکستان‘‘اور نوجوانوں کے کردار پر خطاب
- 12 گھنٹے قبل