سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے

محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے 28 جنوری کو شب معراج کے موقع پرتعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں 28 جنوری کو تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 28 جنوری (منگل) کو شب معراج کی وجہ سے بند رہیں گے۔شب معراج 27 رجب کو مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے، اس شب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ہمراہ براق پر سوار ہوکر مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ گئے۔
پھر آپ ﷺ کو آسمانوں میں لے جایا گیا، جہاں اللہ رب العزت نے اپنے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا۔ہر سال فرزندان اسلام مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ شب معراج مناتے ہیں، مساجد میں خصوصی اجتماعات اور درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کو ہرصورت شکست دیں گے، شہبازشریف
- 4 hours ago

مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس:ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پرآگئیں
- 3 hours ago

راجن پور میں 80 سالہ بزرگ کی 48 سالہ خاتون سے شادی، بیٹوں اور پوتوں کا رقص
- 4 hours ago
تحریک انصاف کوقومی سلامتی کے اجلاس میں نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی، مولانا فضل الرحمان
- 4 hours ago

قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس ختم، اعلامیہ جاری
- an hour ago

افغانستان ہمارا دشمن نہیں، اسے دشمن بنانے کی کوشش نہ کریں، بانی پی ٹی آئی
- 2 hours ago

سانحہ جعفر ایکسپریس :ریلوٹ ٹریک کی مرمت مکمل، کوئٹہ سے اندرون ملک کیلئے ٹرین سروس کل بحال ہوگی
- 3 hours ago

آغوش پروگرام: پنجاب حکومت کا نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار روپے دینے کا اعلان
- 2 hours ago

بچوں کے تحفظ کے حوالے سےملک میں قوانین تو موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا، سپریم کورٹ
- 3 hours ago

محکمہ انسداد دہشتگردی کی بنوں اور چارسدہ میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

سندھ حکومت کا 22 مارچ کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
- 7 minutes ago