اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ
اگریونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں۔ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو بریف کرے،جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل کے متعلق سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نےکی،جہاں انہوںنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سے بل پاس ہوا، اور سمری وزیر اعظم کو بھیجی گئی۔ جس کی کابینہ نے منظور دی۔ مدارس رجسٹریشن بل بھی صدر نے واپس کیا پھر دوبارہ پارلیمنٹ سے پاس ہوا۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر مملکت نے بل واپس پارلیمنٹ کو بھیج دیا، اور مشترکہ اجلاس میں اب پیش ہو گا۔ یونیورسٹی کے ساتھ لفظ نیشنل کی حد تک کابینہ ڈویژن کا آرڈر ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ضروری نہیں جہاں لفظ نیشنل ہو وہاں گورنمنٹ ہی ہو پرائیویٹ بھی ہو سکتا ہے،انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹا سا مسئلہ ہے اور اگر یونیورسٹی بنتی ہے تو بننے دیں۔ اٹارنی جنرل آفس حکومت کو بریف کرے۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 hours ago









