پاکستان کی باوّلنگ لائن میں حارث روّف ،نسیم شاہ ،شاہین آفریدی،محمد حسنین اور اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے


لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اٰعلان کر دیا ۔
چیمپئنز ٹرافی میں قومی ٹیم کی قیاد ت محمد رضوان کریں گے،جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہونگے۔
پی سی بی کی جانب سے اعلان کر دہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میںبابر اعظم،فخر زمان،سعود شکیل،کامران غلام اور طیب طاہر شامل ہیں۔
جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
پاکستان کی باوّلنگ لائن میں حارث روّف ،نسیم شاہ ،شاہین آفریدی،محمد حسنین اور اسپنر ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔
فاسٹ بولر فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کی قومی ٹیم میںواپسی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور یو اے ای میں ہوگی۔
پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔
یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔جبکہ پاک بھارت ٹاکر ا دبئی میں ہو گا۔

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 42 منٹ قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

جون 2025 کیلئےآئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جنوبی افریقی بلے باز ایڈن مارکرم کے نام
- 3 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے لوگوں کی خدمت کو فرض سمجھتی ہوں ،مہنگائی میں کمی کیلئے اقدامات جاری ہیں،مریم نواز
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی سے اختلاف کو اختلاف تک رکھ کر تلخیوں کو دور کرنا چاہتا ہوں، سربراہ جے یو آئی
- 3 گھنٹے قبل

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- 5 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل