فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کیلئے بیرکس اور چوکیوں کی تعمیر کیلئے انچاس کروڑ پینتالیس لاکھ روپے سے زائد رقم کی منظوری دی گئی۔


کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف شعبوں اور اداروں کیلئے تین ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کی دیداری اور ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز اور چیک پوسٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے مشاورت کیلئے نیسپاک کی خدمات لینے کیلئے دوارب اناسی کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔
فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کیلئے بیرکس اور چوکیوں کی تعمیر کیلئے انچاس کروڑ پینتالیس لاکھ روپے سے زائد رقم کی منظوری دی گئی۔
انٹیلی جنس بیورو ڈویژن کیلئے بھی پچاس کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرائی گئی۔
ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے سٹرٹیجک ذخائر کو یقینی بنانے اور رمضان کے مقدس مہینے سے قبل ضروری اشیاء کی سپلائی Chain کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹیوں پر زور دیا گیا کہ وہ قیمتوں کے کنٹرول کے طریقہ کار پر عملدرآمد کریں، کارٹیلائزیشن اور ناجائز منافع خوری کو روکیں تاکہ صارفین کو قیمتوں میں غیر منصفانہ اضافے سے بچایا جاسکے۔
اس موقع پر وزیرخزانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی افراط زر، اوسط مہنگائی اور قیمتوں میں کمی کے رجحانات کو عام آدمی کیلئے ٹھوس ریلیف کا ترجمان ہونا چاہیے۔

27 ویں آئينی ترمیم کا نیا متن آج سینیٹ میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، اجلاس 11 بجے طلب
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کو عہدے سے ہٹانے کی قیاس آرائیاں
- 3 گھنٹے قبل
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 17 گھنٹے قبل

امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: اسموگ کے خاتمے کے لیے محکمہ فارسٹ کی کرول جنگل میں دس ہزار پودوں کی شجرکاری
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان :سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند
- 2 گھنٹے قبل

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 21 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 42 منٹ قبل

زمبابوے کی ٹیم تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی
- 5 گھنٹے قبل

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- ایک دن قبل








