Advertisement
تجارت

وفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے برآمدات سےمعاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں، زرعی ٹیکس سے متعلق پنجاب، کے پی اور سندھ میں بل منظور ہوگئے، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 ماہ قبل پر فروری 4 2025، 4:27 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
وفاقی وزیرخزانہ  کی جانب سے صنعتکاروں سے بجٹ تجاویزمانگ لیں گئیں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ 2025-26کیلئے چیمبرز اور صنعتکاروں سے 8فروری تک تجاویزمانگ لیں۔


تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اسلام آباد چیمبر میں تاجروں سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجٹ میں ایس ایم ایز کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سےجائزہ لیں گے، اپریل اور مئی میں بزنس کمیونٹی اپنی بجٹ تجاویز لے کر آتے ہیں، بجٹ پیش کرنے کے بعد اپیلوں کاسلسلہ شروع ہوتا ہے، اس عمل میں4 ماہ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔


محمد اورنگزیب  نے کہا کہ اس بار مشاورت کےبعد بجٹ سازی کا عمل جنوری میں ہی شروع کیا گیا، بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو جنوری2025 سے سنا جارہا ہے، مجھے کچھ تجاویز ملی ہیں، بجٹ سے پہلے بات چیت ہونی چاہیے، ہم دربار لگاکر نہیں بیٹھنا چاہتے، بزنس کمیونٹی کے پاس ہمیں جانا ہے۔ 

محمد اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ  چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج ملاقات ہوئی ہے، چیف جسٹس سےٹیکس کیسز پر جلد فیصلوں کی درخواست کروں گا، ٹیکسوں سے متعلق امور اورتصفیہ طلب معاملات حل کرائیں گے۔


وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے برآمدات سےمعاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں، زرعی ٹیکس سے متعلق پنجاب، کے پی اور سندھ میں بل منظور ہوگئے، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ 
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نےمعیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، برآمدات سے معاشی نمو حاصل کرنا چاہتےہیں، اپنا ریونیو بڑھانے کیلیے ہر سائیڈ پر اپنی صلاحیت بڑھانا ہوگی، اسٹرکچرل بینچ مارکس درست سمت میں ہیں۔


محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ زرعی ٹیکس سے متعلق پنجاب، کے پی اور سندھ میں بل منظور ہوئے، بلوچستان میں بھی زرعی انکم ٹیکس پر غور ہورہا ہے، ایف بی آر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ توانائی،ٹیکسیشن،ایس اوایز اور پبلک فنانس سمیت مختلف شعبوں میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کاعمل جاری ہے،تنخواہ دار اورمینوفیکچرنگ طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے، زرعی انکم ٹیکس کےحوالہ سے پیشرفت ہوئی ہے۔

Advertisement
جڑواں شہروں  میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ

  • an hour ago
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 12 hours ago
ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

  • 12 hours ago
کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت

  • an hour ago
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 10 hours ago
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں  تصادم ،  6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی

  • an hour ago
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • 10 hours ago
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

  • 12 hours ago
کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت  14 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں

  • an hour ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 12 hours ago
صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے

  • an hour ago
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 12 hours ago
Advertisement