Advertisement
پاکستان

مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا

مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 5th 2025, 1:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا

مراکش کشتی حادثے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کےمطابق مقامی حکام کو صرف 13 لاشیں ہی ملیں اور 13 لاشوں کی شناخت کے عمل کے دوران ان کا تعلق پاکستان سے ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ کشتی حادثہ میں 27 سے زائد لاشیں ابھی تک نہیں ملیں ۔ 

ذرائع کے مطابق ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا، جلد شناخت شدہ لاشوں کی فہرست وزارت خارجہ کو بھجوا دی جائے گی جس کے بعد لاشوں کی واپسی کا عمل بھی شروع کردیا جائے گا۔

مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔

 

 

Advertisement