فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،دفتر خارجہ
ہمارا افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ طالبان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے،ترجمان


اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کی خواہش کے مطابق دو ریاستی حل کے حامی ہیں جو فلسطینی چاہتے ہیں ہم اس کی حمایت کرتے ہیں۔
غز ہ کے شہریوں کی کسی دوسریی جگہ منتقلی کے حوالےسے بات کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو کہیں اور بھیجنا انتہائی تشویشناک ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے،پاکستان ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے جس کا دارالحکومت القدس ہو، پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے،غزہ میں امدادی سامان کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ میں اسرائیل کے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فلسطین کے بارے میں پوزیشن بڑی واضح ہے، پاکستان فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور فلسطینیوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر پاکستان کے دورہ چین کے حوالےسے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری کی بیجنگ میں چینی صدر شی جی پنگ اور چینی وزیراعظم لی جیانگ سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں پاکستان نے ون چائنا اصول پر اپنی حمایت کی تجدید کی ہے، پاکستان کی جانب سے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
پاکستان میںمقیم غیر قانونی افغان شہریوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی واپسی غیر قانونی نہیں ہے، ہم افغانوں کی تیسرے ملک منتقلی کے حوالے سے متعلقہ ممالک سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمارا افغان حکومت سے مطالبہ ہے کہ طالبان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب کے دورہ پاکستان کے حوالے سےشفقت علی خان نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے ہم ابتدائی مراحل میں ہیں، ہم جلد ہی اس حوالے سے تفصیلی نقاب کشائی کریں گے، ہم معتدل و پرامن شام اور وہاں سے بے یقینی و مسائل کے خاتمے کی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں جرمنی میں سفارت خانے پر حملہ اور قومی پرچم کی بیحرمتی ایک حساس معاملہ ہے، اس سے پاکستانیوں کے جذبات متاثر ہوئے ، جیسے ہم کسی بھی سفارتی مشن کی سکیورٹی کی ذمہ داری لیتے ہیں، جرمنی میں ہمارے سفارت خانے کا تحفظ جرمن وزارت خارجہ کی ذمہ داری تھی، ماضی میں سفارت خانے پر حملے پر جرمن حکومت سے رابطہ میں ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیر پر پاکستانی حکومت کا مؤقف کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہے، کشمیر بنے گا پاکستان۔
عافیہ صدیقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سابق امریکی صدر بائیڈن کو رحم کی اپیل مسترد ہو گئی،اپیل مسترد ہونے کے بعد امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے کیس کو بند کر دیا ہے،اب ڈاکٹر عافیہ صدیقی مستقبل میں دوبارہ اپنے وکلاء کے ذریعہ کسی بھی وقت نئی رحم کی اپیل کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشن گنگا اور ریتلے پر غیر جانبدارنہ ماہرین کا معاملہ اگست 2025 میں آگے بڑھے گا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 15 hours ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 15 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 14 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 10 hours ago

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- a day ago

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- a day ago

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 days ago

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 15 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 8 hours ago

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- a day ago









