Advertisement
پاکستان

لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 7 2025، 3:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، شاہ محمود قریشی

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاوجہ ٹرمپ سے توقعات نہیں باندھنی چاہئیں ، رہائی اپنے مؤقف اور مقدمات کی پیروی سے مل سکتی ہے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے  آرمی چیف کو لکھے خط کے بارے میں سنا ہے دیکھا نہیں، بانی پی ٹی آئی نے خط میں وجوہات اور تجاویز بیان کی ہیں جنہیں مثبت انداز میں دیکھا جائے۔  

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ، انہوں نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹا۔

Advertisement
Advertisement