Advertisement
پاکستان

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر فروری 7 2025، 5:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر  سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کی سماعت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل کو 12 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 جنوری کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement