گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار اور شدت پسندانہ پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں، ترجمان


کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 15 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیاں لاہور، سیالکوٹ، گجرات، اٹک، بہاولپور، جھنگ، میانوالی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کا ایک خطرناک دہشتگرد گرفتار کیا گیا، جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایک آئی ای ڈی بم، 18 فٹ حفاظتی فیوز تار اور شدت پسندانہ پمفلٹ برآمد کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کارروائی کر کے خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت آپریشن کے ذریعے بڑے ممکنہ خطرے کو ناکام بنا دیا گیا۔
دہشت گردوں کی شناخت مدثر خان، سجاد احمد ،عاشق، اجمل خان، عمیر اقبال، محمد اعجاز، سہیل احمد اور عیسیٰ خان وغیرہ کے نام سے ہوئی۔
حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ رواں ہفتے میں 1498 کومبنگ آپریشنز کے دوران 556 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 64 ہزار 511 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 17 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل






