دہلی الیکشن میں بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے


نیو دہلی:نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے انتخابی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعلیٰ آتشی مارلینا نے آج گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔گورنر وی کے سکسینہ نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ساتویں قانون ساز اسمبلی کو بھی تحلیل کردیا ہے۔
عام آدمی پارٹی کنوینر اور ان کے پیشرو اروند کیجریوال کے بدعنوانی کے الزامات سامنے آنے پر مستعفی ہونے کے بعد آتشی نے گزشتہ برس ستمبر میں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔
واضح رہے کہ نئی دہلی الیکشن میں بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے 70 میں سے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے 27 سال بعد دہلی میں واپسی کی ہے، حکمران جماعت عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی، جبکہ راہول گاندھی کی جماعت کانگریس 5 فروری کے انتخابات میں کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 10 hours ago

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 9 hours ago
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 9 hours ago
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 10 hours ago

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 5 hours ago

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 4 hours ago

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 7 hours ago
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 5 hours ago

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 5 hours ago

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 5 hours ago
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 10 hours ago

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 9 hours ago