وزیراعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے
دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کل 2 روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای)روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس گورننس، اختراعات اور بین الاقوامی تعاون کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد ہو رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو دورہ یو اے ای کی دعوت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی۔
عالمی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کے معاشی ترقی کے ویژن، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اورگورننس ریفارمز پر اظہار خیال کریں گے،اس کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا، پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معیشت، تجارت، مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ہے۔
دبئی میں وزیر اعظم پاکستان کی مختلف ممالک کے سربراہان اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے سی ای اوز سے اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ دورے میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور دیگر کابینہ ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 11 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 13 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل



