کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی سہولت،میٹرو کارپوریشن کی تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ
کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا،مئیر کراچی


کراچی :شہر قائد کے شہریوں کی سہولت کے لیے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے تمام پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ کر گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ سائٹس مفت کرنے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اب اپنے پیروں پر کھڑی ہے، اور اس وقت کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے، اور مزید کی توقع ہے اس لیے کے ایم سی کو 4 سے 5 کروڑ روپے کی ضرورت نہیں۔
مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ جلد نوٹیفکیشن جاری کر کے شہریوں پر پارکنگ فیس کا بوجھ ہٹا دیا جائے گا،جبکہ کے ایم سی کے نام پر غیر قانونی پیسے وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 106 مرکزی سڑکوں میں سے 46 پارکنگ سائٹس سے فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ جبکہ شہر کے 25 ٹاؤنز اور 6 کنٹونمنٹ بورڈز میں پارکنگ فیس برقرار رہے گی۔
مرتضی وہاب نے کہا کہ ے ایم سی کے مالی حالات مستحکم ہیں، عوام کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 8 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 8 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 9 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 7 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل







