پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، صدر مسلم لیگ ن


لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔
دوران ملاقات نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے ہم ایک بار پھر ٹیک آف کرسکیں، شہباز شریف بہت محنت کر رہے ہیں، لاہور اور پنجاب میں بہت عرصے بعد عوام میں خوشی اور اطمینان نظر آ رہا ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔ سمیع اللہ خان، غزالی سلیم بٹ، محمد ریاض، مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ عمران نزیر، سہیل شوکت بٹ، ملک محمد وحید، خواجہ سلمان رفیق، ملک غلام حبیب اعوان اور چوہدری محمد نواز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
ملک اسد علی کھوکھر، ملک شہباز علی کھوکھر، عمران جاوید، رانا راشد منہاس، محمد انس محمود، عرفان شفیع کھوکھر، بلال یاسین، مرغوب احمد، فیصل ایوب ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
دوران اجلاس نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے محنت سے عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھنا ہے، اللہ تعالیٰ نے برکت ڈالی ہے اور بھی ڈالے گا، انشاء اللہ۔ اللہ تعالیٰ نے تیزی سے گڑھے میں گرتے ملک اور قوم کو بچا لیا۔ زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں، مسلم لیگ (ن) آتی ہے تو ملک میں ترقی آتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریل نہ کیا جاتا تو آج پاکستان کہیں آگے ہوتا، 1990 کا سفر جاری رہتا تو پاکستان ترقی کے سفر میں آج کہیں آگے کھڑا ہوتا۔ مہنگائی میں کمی سے عوام کو سکھ کا کچھ سانس آیا ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنا معاشی بہتری کی علامت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا نام آئے تو عوام کی خدمت کی مثال بننا ہی پڑتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے نواز شریف پاکستان کی ترقی کا نام ہے، ہم سب نواز شریف کے سپاہی ہیں۔

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 13 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 11 hours ago

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 15 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 14 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 10 hours ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 11 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 15 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 13 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 6 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 10 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 12 hours ago









