26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جعلی حکومت نے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا راستہ ہموار کیا، بیرسٹر سیف
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا تنازع حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جائے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سنیارٹی کا تنازع حل ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس مؤخر کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سنیارٹی کو متنازع بنانے کا مقصد عدلیہ کی آزادی کو سلب کرنا ہے۔
بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جعلی حکومت نے عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کا راستہ ہموار کیا ہے۔ ان کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ میں ترمیم کا مقصد بھی اسی حکومت کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جو آئین اور قانون کی خلاف ورزی کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان ”کالے قوانین“ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ملک تباہی سے دوچار ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکلا اور صحافی برادری کی جدوجہد میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور عدلیہ و صحافت کی آزادی پر کاری ضرب لگانے کی ہر ممکن مزاحمت کی جائے گی۔
بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ عدلیہ اور صحافت کی آزادی کو سلب ہونے نہیں دیا جائے گا اور ان قوانین کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 26 منٹ قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل



