Advertisement
تفریح

پاکستان کے معروف قوال شیر میانداد خان کی سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی گئی

 جہاز کا عملہ اور مسافر شیر میانداد کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 10th 2025, 7:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کے معروف قوال شیر میانداد خان کی سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی گئی

لاہور:پاکستان کے معروف قوال شیر میانداد خان کی سالگرہ ہوائی جہاز میں منائی گئی،شیر میانداد نے اپنی سالگرہ کا کیک 35ہزار فٹ کی بلندی پر عملہ کے ساتھ کاٹا۔
 جہاز میں شیر میانداد قوال کی سالگرہ کی باقاعدہ اناؤسمنٹ بھی کی گئی جہاز کے عملے نے شیر میانداد کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور قوالیوں کی فرمائش بھی کی۔


 جہاز کا عملہ اور مسافر شیر میانداد کو اپنے درمیان پا کر بے حد خوش ہوا،قوال شیر میانداد نے اس موقع پراپنی سالگرہ کویادگاربنانے پر نجی ائیر لائن کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ شیر میانداد خان کا شمار پاکستان کے معروف قوال میں ہوتا ہیں ان کی بے شمار قوالیاںایسی ہیں جنہیں ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔

Advertisement