مودی نے پاکستان حکومت یا عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا، ایوی ایشن ذرائع


لاہور: بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے سفرکیا، فرانس کے دورے پر جاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے پاکستان کی فضائی حدود میں سفر کیا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی خصوصی طیارے میں نئی دہلی سے پیرس جا رہے ہیں، مودی کا خصوصی طیارہ انڈیا ون لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
نریندرمودی نے شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، چکوال اور کوہاٹ پر 34 ہزار فٹ کی بلندی سے لگ بھگ 41 منٹ تک سفر کیا جس کے بعدبھارتی ائیر فورس کا بوئنگ 777 طیارہ پارا چنار سے افغان فضائی حدود میں داخل ہوا۔
خیال رہے کہ افغانستان کی فضائی حدود بند ہے لیکن بھارتی وزیراعظم کو اس سلسلے میں خصوصی اجازت دی جاتی ہے۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے مودی نے پاکستان حکومت یا عوام کیلئے خیر سگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔
خیال رہے کہ ایوی ایویشن قانون کے مطابق جب کی کسی وزیر اعظم کا سربراہ حکومت کا طیارہ کسی ملک کی فضائی حدود سے گزرتا ہےتو وہ اس ملک کی حکومت یا عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام جاری کرتا ہے تاہم مودی کی جانب سے ایسا کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا۔
بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے کے دوران پیرس میں اے آئی سمٹ کے تیسرے ایڈیشن کی صدارت کریں گے، مودی فرانس کا دورہ مکمل کر کے 12 فروری کو امریکا جائیں گے۔ اس موقع پر نریندر مودی اپنی دوسری وزارتِ عظمیٰ کے دوران پہلی بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 10 hours ago

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 9 hours ago

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 9 hours ago

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 9 hours ago

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 14 hours ago

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 13 hours ago

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 15 hours ago

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 12 hours ago

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 13 hours ago

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 14 hours ago

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 13 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 10 hours ago