سویلنز کا ملٹری ٹرائل:آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے، سپریم کورٹ
سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے،اور کسی عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے،جسٹس محمد علی مظہر


اسلام آباد:پاکستان سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا ہے کہ آج کل جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنا فیشن بن چکا ہے۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ٹریفک میں پھنسنے کے سبب نہیں پہنچ سکا تھا، جس پر آئینی بینچ نے ریمارکس دیئے کہ جس نے عدالت پہنچنا تھا وہ تو پہنچ گیا تھا۔ تاہم کوشش کریں کہ آج دلائل مکمل کر لیں۔
جس پر سلمان راجہ نے کہا کہ میں کل تک دلائل مکمل کر لوں گا، مرکزی فیصلے میں کہا گیا آرٹیکل 175 کی شق تین سے باہر عدالتیں قائم نہیں ہو سکتیں۔
جس پرجسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سروس معاملات میں ابتدائی سماعت محکمانہ کی جاتی ہے،اور کسی عام شہری کے گھر گھسنا بھی جرم ہے۔ ملک میں 1973 کا آئین بنا۔ اور 18ویں ترمیم میں مارشل لا ادوار کے قوانین کا جائزہ لیا گیا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ 9 مئی واقعات کی فوٹیج ٹی وی چینلز پر بھی چلائی گئی، کور کمانڈرز ہاؤسز میں گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، آجکل جلاؤ گھیراؤ کرنا، توڑ پھوڑ کرنا ایک فیشن بن چکا ہے، 9 مئی واقعات میں ایک گھر میں گھس کر ٹی وی سکرینوں پر ڈنڈے مارے گئے، بنگلہ دیش میں بھی یہی کچھ ہوا، شام میں بھی لوٹ مار کی گئی، یہ کلچر بن چکا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ وہ کام جو پارلیمنٹ کے کرنے کا ہے وہ سپریم کورٹ سے کیوں کروانا چاہتے ہیں؟ اگر کوئی ملٹری آفیسر آیا تو اس سوال کا جائزہ لیں گے۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ آپ کیس کے اختیار سماعت سے باہر نہ نکلیں۔ بھارت میں پارلیمنٹ کے ذریعے قانون میں تبدیلی کی گئی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ کیا دنیا میں کبھی کہیں کور کمانڈرز ہاؤس پر حملے ہوئے؟
جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا کہ جی دنیا میں کہیں اور بھی کور کمانڈرز ہاؤس پر حملے ہوئے ہیں اس کی مثالیں بھی دوں گا۔

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 10 گھنٹے قبل

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث
- 6 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 11 گھنٹے قبل

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی
- 6 گھنٹے قبل