Advertisement
پاکستان

لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں65 پاکستانی سوار تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 11 2025، 9:18 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لیبیا کشتی حادثہ: وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی،سخت کارروائی کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے لیبیا کشتی حادثے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔
 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے لیبیا کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرنے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثے میں 7 پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں65 پاکستانی سوار تھے۔

Advertisement