فلسطین میں پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے، وزیر اعظم
ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 فیصد تک آ چکی ہے، جو 9 سال کی کم ترین سطح ہے،وزیر اعظم


دبئی:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فلسطین میںپائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےدبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمٹ انسانیت کے بہتر مستقبل کے لیے چیلنجز اور موقع پر اجتماعی غور و فکر کا مؤثر فورم ہے، سمٹ ایسے وقت میں ہو رہی ہے، جب غزہ تنازع کے تباہ کن اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اپنے خطاب میں انہوںنے کہا کہ غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کے مسلے کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے ہی ممکن ہے ، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پائیدار اور منصفانہ امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
خطاب میں وزیر اعظم نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے پاکستانی قوم کو بے شمار چیلنجز کا سامنا رہا، ایک سال میں معاشی استحکام آیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو کر 2.4 فیصد تک آ چکی ہے، جو 9 سال کی کم ترین سطح ہے، اسی طرح بنیادی شرح سود 12 فیصد پر آگیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی و انفرااسٹرکچر، قومی اقتصادی ٹرانسفارمیشن کے بنیادی جزو ہیں، جوہری، ہوا، پانی اور شمسی توانائی کے منصوبں کو فروغ دے رہے ہیں، پن بجلی منصوبوں سے مزید 13 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش میں اضافہ کریں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے فروغ کے لیے ٹیکس استثنٰی، نیٹ میٹرنگ، کسٹم ڈیوٹی کے خاتمے کے لیے اقدام کر رہے ہیں، مزید کہنا تھا کہ نجی شعبہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں مواقع سے استفادہ کرے، ان کا کہناتھا کہ 2030 تک توانائی کا 60 فیصد گرین انرجی، 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کا عزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو گرین انرجی پر منتقلی کے لیے 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری درکار ہے، جبکہ ہم ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو جدید زرعی تربیت کے لیے چین بھجوا رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر آبادی پر مشتمل ہے، ہنر مند افرادی قوت اور اسٹریٹجک محل وقوع سرمایہ کاری کے لیے بہترین ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) قائم کی ہے۔
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 12 گھنٹے قبل

گجرات بدترین اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں، 506 ملی میٹر بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی
- 21 منٹ قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 13 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 13 گھنٹے قبل

نائیجیریا میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ،متعدد لاپتہ
- 13 منٹ قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 14 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 11 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 15 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 13 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 11 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل