Advertisement
تفریح

معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ "ضروری نہیں" ریلیز کر دیا گیا

گانے کو ریلیز کے بعد میوزک کی دنیا سے اور میرے پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے،گلوکار

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 11 2025، 9:58 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف گلوکار و پرفارمرسونو ڈینجرس کا نیا ویڈیو سونگ "ضروری نہیں" ریلیز کر دیا گیا

لاہور: سونو ڈینجرس کے ساتھ گلوکار شفقت امیر اور وحید امیر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔  
سونو ڈینجرس اپنی رقص پرفارمنس کے باعث ملک گیر شہرت رکھتے ہیں سونو ڈینجرس کے نئے ویڈیو سونگ کو ہدایت کار آصف مسعود نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اس کا میوزک علی مصطفی نے  ترتیب دیا ہے ، جبکہ اس گانے میں میں ماڈل واداکارہ ماروی خان بطور ماڈل جلوہ گر ہوئی ہیں۔


 گلوکار شفقت امیر اور وحید امیر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگا یا۔ ویڈیو کو سونو ڈینجرس نے کمپوز اور پروڈیوس کیا ہے ۔ 
سونو ڈینجریس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گانے کو ریلیز کے بعد میوزک کی دنیا  سے اور میرے پرستاروں کی جانب سے بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے اس میں پنجابی اردو اور عربی  کے خوبصورت انداز اپنا ئے گے ہیں۔
 خیال رہے کہ گلوکار سونو ڈینجرز جہاں میوزک کی دنیا میں اپنا نام کمایا ہے وہیں رقص میں مہارت کے باعث بھی جانے جاتے ہیں۔

Advertisement