صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا


ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد اور ترک خاتون اول کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
اعلامیے کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیت بھی ترک صدر کے ہمراہ ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ائیربیس پر ترکیہ کے صدر کا استقبال کیا۔
صدر رجب طیب اردوان کی آمد پر ان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ روایتی لباس میں ملبوس اسکول کے بچوں نے ترک صدر کو خوش آمدید کہا۔
اس کے علاوہ ملٹری بینڈ نے بھی روایتی انداز میں ترک صدر کا استقبال کیا جبکہ پاکستان کی فضائی حدود میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے فضائی استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 طیارے ترک صدر کے جہاز کو اپنی حصار میں اسلام آباد لائے۔
واضح رہے کہ صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر بھی دستخط متوقع ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہاکہ صدر اردوان کی قیادت میں پاک ترک برادرانہ تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، صدر اردوان کے تاریخی دورے پر ہم ان مضبوط تعلقات کو مزید بلندیوں تک پہنچانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارت نے 16 سالہ ایان کو علاج کے بغیر واپس پاکستان بھیج دیا
- 13 گھنٹے قبل

کاروباری برادری پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، قائم مقام صدر ایف پی سی سی آئی
- 13 گھنٹے قبل

دو روزہ ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم کل اسلام آباد میں شروع ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس شروع
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان پر حملے کے لئے بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے نہیں دیں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
- 15 گھنٹے قبل
نوشکی : پیٹرول سے بھرے ٹرک میں دھماکا، 40 سے زائد افراد زخمی
- 13 گھنٹے قبل

بھارت نے پاکستان پر کوئی حملہ کیا تو پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا، فیصل واوڈا
- 13 گھنٹے قبل

بھارت اور فرانس کے درمیان 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 13 گھنٹے قبل

بنگلہ دیشی کرکٹر ناہید رانا نے سپر لیگ 10 کیلئےپشاور زلمی کو جوائن کرلیا
- 13 گھنٹے قبل

اداکارہ علیزے شاہ نےسوشل میڈیا سے کنارہ کر لیا
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان اقتصادی بحالی اور تبدیلی کے اہم موڑ پر پہنچ چکا: وزیر خزانہ
- 14 گھنٹے قبل

اسپین، پرتگال اور فرانس میں بڑا بلیک ڈاؤن بجلی کی فراہمی منقطع
- 15 گھنٹے قبل