جی این این سوشل

پاکستان

موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم کا پاکستان سے موبائل کال پرٹیکس واپس لینے کا ‏مطالبہ

اسلام آباد: موبائل کمپنیوں کی تنظیم نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو خط لکھ دیا‎ ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ موبائل کال پر نیا ٹیکس ٹیلی کام شعبے میں رکاوٹ کا باعث بنے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم کا پاکستان سے موبائل کال پرٹیکس واپس لینے کا ‏مطالبہ
موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم کا پاکستان سے موبائل کال پرٹیکس واپس لینے کا ‏مطالبہ

تفصیلات کے مطابق  موبائل کال پرپانچ منٹ کے بعد 75 پیسے ٹیکس کا معاملے پر  موبائل کمپنیوں کی تنظیم نے وزیرخزانہ شوکت ترین کو خط لکھ دیا ہے۔موبائل کمپنیوں کی عالمی تنظیم نے  پاکستان سے موبائل کال پرٹیکس واپس لینے کا ‏مطالبہ‎ ‎کردیا ۔موبائل آپریٹرزنے ٹیکس کے نفاذ سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ  موبائل کال پر نیا ٹیکس ٹیلی کام شعبے میں رکاوٹ کا باعث بنے گا،موبائل کال پر ٹیکس سے ٹیلی کام شعبے کی ترقی سست روی کا شکار ہوجائے گی،موبائل کال پرلیوی کا نفاذ ٹیلی کام سیکٹر میں غیریقینی صورتحال پیدا کرے گا۔

 خط میں مزید کہا گیا ہے کہ  کال ٹیکس موبائل کمپنیوں کی طویل المدتی بنیادوں پرسرمایہ کاری پربھی اثرانداز ہوگا، موبائل پرٹیکس نئےاسپیکٹرم کی نیلامی بھی اثراندازہوگا،حکومت کوڈیجیٹل پاکستان وژن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج : مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی  ٹی آئی کا احتجاج :  مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ،  جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی

پی ٹی آئی کی جانب سے بروز بدھ پنجاب کے شہروں فیصل آباد، میانوالی اور بہاولپور میں احتجاج کی کال دی گئی ہے  جبکہ صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے جلسوں اور احتجاج پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جن اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ان میں فیصل آباد، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اور جھنگ شامل ہیں جبکہ میانوالی میں پولیس کے ساتھ رینجرز بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں کنٹینرز بھی کھڑے کر دیے گئے ہیں۔

بہاولپور پولیس کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے داخلی و خارجی راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جس سے عام شہریوں کو سفر کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ  میانوالی میں تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کے اعلان پر موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی دو کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے، میجر جنرل محمد باقری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، ایرانی آرمی چیف

ایران کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں اس کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے۔

اس عزم کا اظہار ایران کے آرمی چیف میجر جنرل محمد باقری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ جوابی حملے میں پوری شدت کے ساتھ میزائلوں کی بوچھاڑ کریں گے۔

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو جواب میں یہودی حکومت کے تمام بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیں گے۔

خیال رہے کہ ایران کے آرمی چیف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر جوابی حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کو اپنی غلطی کی قیمت چکانا پڑے گی۔

قبل ازیں ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور اس کے ارد گرد میں 3 فوجی مراکز پر 200 سے زائد میزائل مارے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا، ایرانی سپریم لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے اگلا حملہ اس سے کہیں زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوگا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے سرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ "اللّٰہ کی مدد سے مزاحمت محاذ جو ضرب صیہونی ریاست کو لگائے گا وہ اس سے کہیں زیادہ شدید اور تکلیف دہ ہوگی"

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیتن یاہو کو عبرانی زبان میں سخت پیغام دینے ہوئے کہا کہ ایرانی حملہ اسرائیلی جارحیت کا فیصلہ کن جواب ہے، حملہ ایران کے مفاد میں کیا، نیتن یاہو کو سمجھ جانا چاہئے کہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب آئے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ عبرانی زبان میں کی ہے اور یہ پوسٹ ایران کی جانب سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل برسانے کے چند ہی لمحے بعد کی گئی۔

واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

تہران ٹائمز کے مطابق ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیو اٹم ایئر بیس کو نشانہ بنایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll