آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ”سمارٹ ایگری فارم“، ”گرین ایگری مالز“ اور ”ایگری ریسرچ سہولت سنٹر“ کا باقاعدہ افتتاح کیا


آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وفاقی وصوبائی وزرا اوراعلیٰ حکومتی عہدیداران نے ایس آئی ایف سی کے گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ وفاقی وصوبائی وزرا، زرعی شعبے کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے ”سمارٹ ایگری فارم“، ”گرین ایگری مالز“ اور ”ایگری ریسرچ سہولت سنٹر“ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ دورے کے دوران شرکاء کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے استعمال ہونے والی جدید زرعی مشینری کا معائنہ بھی کرایا گیا۔
کسانوں کو مہنگی مشینری خریدنے کی بجائے آسان کرائے پر مشینری حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے، جدید آبپاشی کے نظام کے قیام کے لیے پنجاب بھر میں 25 ”گرین ایگری مال“ تیار، سال کے اختتام تک ملک بھر میں 250 ”گرین ایگری مال“ کی تکمیل متوقع ہے۔
عام کسانوں کی تربیت کے لئے ”سمارٹ ایگری فارم“ کا قیام ، ملک کی 95 فیصد زراعت کی ترقی کا ضامن ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جی پی آئی کی کاکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 3 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 2 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 6 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
