پاکستان کا امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحے کی فراہمی پرشدید تحفظات کا اظہار
بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحہ کی فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید اسلحے کی فراہمی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کےا س اقدام سے جنوبی ایشیا کے امن میں عدم استحکام پیدا ہو گا،۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بارے بھارت امریکا مشترکہ بیان غلط اوربےبنیاد ہے،دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد بھی موجود تھا، ترک صدر نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں کی، ترک صدر نے وزیر اعظم کے ہمراہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب بھی کیا۔
پریس بریفینگ میں انہوں نے بتایا کہ ترک صدر نے وزیراعظم کے ساتھ ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کے اجلاس کی صدارت کی، ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن فورم کے تحت نئی کمیٹیاں قائم کی گئیں، دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے افغانستان پر بات چیت کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہونی چاہئیں۔
ترک صدر نےتجارتی و سرمایہ کاری تعلقات بڑھانے پر بھی زور دیا گیا، ترک سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں ، ترک صدر نےقبرص کے معاملے پر پاکستان کی حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ کیا، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ سمیت دیگر وزرا بھی تھے، وزیر اعظم نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ سے خطاب کیا، وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے لیڈران سے ملاقاتیں کیں، اس پر وزیراعظم سے سائیڈ لائنز پر سری لنکا اور دیگر ممالک کے لیڈران کی بھی ملاقاتیں ہوئیں، وزیر اعظم نے جنٹیری بیچ کی سربراہی میں امریکی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کی۔
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے سعودی عرب میں آباد ہونے کی بیان کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کا بیان غیر ذمہ دارانہ اوراشتعال انگیز ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے غزہ کے معاملے پر ایران، مصر، ترکیہ، ملائیشیا، اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلانے کی حمایت کی ہے۔
لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ لیبیا کشتی حادثہ میں موجود افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لیبیا کشتی حادثہ میں 63 پاکستانی موجود تھے، 16 افراد کے لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، 3 زندہ افراد سفارت خانے کے پاس ہیں جبکہ 10 پاکستانی کشتی حادثے میں لاپتا ہیں۔
پریس بریفنگ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار 18 فروری کو یو این سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک ہونگے، وزیرخارجہ اجلاس کی سائیڈ لائنز پر دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرینگے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا
- 8 منٹ قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 13 گھنٹے قبل

شاہ چارلس نے دولت مشترکہ ممالک کو متحد کرنے میں کردار ادا کیا،شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 11 گھنٹے قبل

کترینہ کیف سے ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ وکی کوشل نے پہلی ملاقات کا احوال بتا دیا
- 9 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا
- 19 منٹ قبل

برطانوی نشریاتی ادارے نے ٹرمپ کی تقریر کی غلط ایڈیٹنگ پر معافی مانگ لی
- ایک منٹ قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- 12 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- 12 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 11 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل








