9 مئی مقدمات : پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد،اعجازچودھری،محمود الرشید سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی


لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی ) نےسانحہ 9 مئی اورمسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے دونوں مقدمات میںپی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید سمیت 31 افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کے لیے طلب کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے مزید کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔

غزہ میں بین الاقوامی فورس تعینات کرنے کی تیاری، پاکستانی فوج کی ممکنہ شمولیت کا دعویٰ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئےقومی ٹیم کی خصوصی پنک تھیم کٹ متعارف کرادی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق آج یا کل مستعفی ہونے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا آئندہ 2 روز کیلئے مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ: پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر
- 2 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل
راولپنڈی : موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے حملوں میں معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لی گئیں
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرول چھڑک کر خودسوزی کرنے والی نیپالی گلوکارہ نیتو پاڈیل جانبر نہ ہو سکی
- 4 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)