بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے 11 ویں پاکستانی ہیں


کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
مایہ ناز بلے بازبابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار رنز مکمل کر کے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود تھے جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا، دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی تھے جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

جبکہ اسٹاربلے باز بابر اعظم نے 123 اننگز میں6000 رنز بنا کر ہاشم آملہ سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے، بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز میں 6 ہزار رنز مکمل کرنے 11 ویں پاکستانی ہیں۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی میں کھیلے جانے والے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں اپنے نام کیا جہاں ان کو یہ ریکارڈ بنانے کے لیے 10 رنز درکار تھے۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210 اور سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 21 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 7 منٹ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل





