Advertisement

پشاور میں دشمنی کی پاداش میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے، واقعہ رات گئے پیش آیا، مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، پشاور پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 16th 2025, 3:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور میں  دشمنی کی پاداش میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

 پشاور میں ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کر دیا۔

پولیس حکام کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بڈھ بیر کے علاقے ماشوخیل میں رات دو بجے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمان نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement