کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان لوئر سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی ہے


خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 8 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے8 اضلاع سے جمع کیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔
کیچ، سبی، بارکھان، کوئٹہ، گوادر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی وزیرستان لوئر سے حاصل کردہ سیوریج کے نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے، 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کی تصدیق ہوئی تھی ، سیوریج کے مثبت نمونے علاقے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے بچوں کے اس بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ پاکستان کا شمار افغانستان کے ساتھ دنیا کے ان آخری دو ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔
حکام کے مطابق پاکستان میں وائلڈ پولیو وائرس 1 کا نمایاں احیا ہورہا ہے، گزشتہ سال ملک میں اس بیماری کے 73 کیسز سامنے آئے تھے، ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 22 کا خیبر پختونخوا، 22 کا سندھ اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 4 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 6 hours ago







