توشہ خانہ 2 کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، وکیل فیصل چوہدری


بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے تصدیق کی کہ عدالتی عملہ نے صبح باضابطہ طور پر کیس کی سماعت ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی، اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے، تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام الناس کو آگاہ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ کیس میں مجموعی طور پر 8 گواہوں کے بیانات قلمبند جبکہ 7 گواہوں پر جرح مکمل ہو چکی ہے ، گزشتہ سماعت پرآٹھویں گواہ پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جرح کی گئی تھی۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جیل ٹرائل کی بجائے اوپن ٹرائل کی درخواست بھی عدالت میں دائر ہے ، درخواست میں اوپن ٹرائل کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت کو روکنے کی استدعا کی گئی تھی۔
اوپن ٹرائل کی درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ، ایف آئی اے اور محکمہ داخلہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 minutes ago

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 26 minutes ago

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- an hour ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- a day ago

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 6 minutes ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- a day ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- an hour ago

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 41 minutes ago




.jpg&w=3840&q=75)

.webp&w=3840&q=75)



