کابینہ نے میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دی


اسرائیلی فوج کے میجر جنرل ایال ضمیر کو فوج کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق کابینہ نے اتوار کے روز میجر جنرل ایال ضمیر کو اسرائیلی ڈیفنس فورس کا چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کی حتمی منظوری دی جو ایال ضمیر کی تقرری کا سب سے آخری مرحلہ تھا۔
رپورٹس کے مطابق ایال ضمیر وزارت دفاع میں ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، انہیں سابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلیوی کے استعفے کے بعد آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے جب کہ سابق آرمی چیف نے 7 اکتوبر 2023 کو حماس کا حملہ نہ روکنے کو فوجی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔
اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہےکہ ایال ضمیر آئندہ ماہ 5 مارچ کو اسرائیلی فوج کے 24 ویں سربراہ کی حیثیت سے کمال سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ میجر جنرل تامیر یدائی کو نئے آرمی چیف کا نائب مقرر کیا گیا ہے۔
مصر نے غزہ جنگ بندی کیلئے نئی تجویز پیش کردی
- 11 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرادری سے مختلف سیاسی شخصیات کی ملاقات ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 11 گھنٹے قبل
محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان کے پہلے تیز ترین الیکٹرک وہیکلز چارجنگ سٹیشن کا افتتاح
- 7 گھنٹے قبل

دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ ، پیپلز پارٹی کا احتجاج
- 11 گھنٹے قبل
زمین کے تنازعے پر دو گروپوںمیں فائرنگ کا تبادلہ ، 4افراد جاں بحق
- 7 گھنٹے قبل

مصطفی عامر قتل کیس : قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس طلب
- 9 گھنٹے قبل

برطانیہ : چمکتا ہوا سرپل SpaceX راکٹ فیول ڈمپ سے منسلک
- 11 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کا آذربائیجان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اعادہ
- 11 گھنٹے قبل

ایکنک کے اجلاس میں 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی
- 7 گھنٹے قبل

ایوانِ صدر میں یتیم بچوں کیلئے خصوصی افطار ڈنر کا اہتمام
- 6 گھنٹے قبل

ای سی سی اجلاس : ریکوڈک منصوبے میں تبدیلیوں کی منظوری
- 5 گھنٹے قبل