صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں، بیرسٹر سیف
اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوششوں کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ صدر زرداری کچھ عرصہ سے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ صدر زرداری بلاوجہ بلاول بھٹو کو شیروانی پہنانے کے خواہش مند ہیں، اس لئے اب شہباز شریف اپنا بوریا بستر گول کرنے کی تیاری کریں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں پارٹیوں نے فارم 47 پر باریاں لینے کا پلان بنایا ہے، لیکن کامیاب نہیں ہوں گے، فارم 47 کے تحت قائم جعلی حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے۔ دونوں پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں سیاسی پارٹیاں عوام کے مینڈیٹ سے کھیلنا بند کریں، عوام اپنا مینڈیٹ واپس چھیننا جانتے ہیں، جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور بانی وزیراعظم ہوں گے۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 14 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 14 گھنٹے قبل



