اسلامی ممالک مسلم امہ کے مقاصد و اصولوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں، وزیر خارجہ
جموں و کشمیر تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل نکالا جائے،اسحاق ڈار


نیویارک:وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک مسلم امہ کے مقاصد و اصولوں کے تحفظ کیلئے مل کر کام کریں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیےاپنی ششوں کو جاری رکھیں گا انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلا تعطل انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے فلسطین کےدو ریاستی حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ایک خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہو، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
اپنے خطاب میںوزیر خارجہ نے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر تنازعے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل نکالا جائے۔
انہوں نے مشرق وسطیٰ، افریقا اور ایشیا کے مسلم ممالک کو درپیش تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر کاربند رہنے پر زور دیا۔
مزید برآں، انہوں نے اسلامو فوبیا کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری ہونی چاہیے، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ میں او آئی سی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ سلامتی کونسل کی رکنیت کے دوران پاکستان او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کو یقینی بنائے گا۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 15 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 18 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 19 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 18 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 18 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل





