کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکر جلا دیئے
پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا


کراچی: شہر قائد میں تیز فتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔
پولیس حکام کے مطابق جیل چورنگی سے حسن سکوائر جانے والے روڈ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگا دی۔ تاہم فائر بریگیڈ نے ٹینکرز میں لگنے والی آگ کو بجھا دیا ۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی ،جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ ضیا لنجار نے جیل چورنگی کے پاس ٹینکرز جلانے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
جس پر پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ایک ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈمپر ڈرائیور سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئےافراد میں اسماعیل اورانعام اللہ شامل ہے، ڈمپر نمبر TKT-772 کی مبینہ ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشہری جاں بحق ہوا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 5 واٹر ٹینکروں کو آگ لگائی تھی۔
خیال رہے کہ رواں سال یکم جنوری 2025 سے اب تک کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 100 سے زائد شہریوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں جبکہ 1495 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فلم اور ٹی وی کے ابھرتے اداکار سیف علی خان والد اور والدہ کے انتقال پر غم سے نڈھال
- 16 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ایپل نے آئی فون 16 سیریز کا سب سے سستا ماڈل متعارف کرا دیا
- 15 گھنٹے قبل

ہمیں ایسے میڈیا کی ضرورت ہے جو سماجی مسائل پر روشنی ڈالے ، وفاقی وزیر اطلاعات
- 17 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : فخر زمان انجری کے باعث باہر ، امام الحق کو شامل کر لیا گیا
- 16 گھنٹے قبل
شہر اقتدار میں بارش سے موسم خوشگوار
- 17 گھنٹے قبل

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم دبئی روانہ
- 16 گھنٹے قبل
آئی پی آر آئی میں نئے صوبوں کے قیام پر گول میز کانفرنس منعقد
- 13 گھنٹے قبل

ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی
- 14 گھنٹے قبل

لاہور : میوہسپتا ل میں خرابی کے باعث لفٹ گر گئی ، 11 نرسیں زخمی
- 12 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی : روہت شرما نے بڑا اعزاز نام کر لیا
- 11 گھنٹے قبل
دلجیت سنگھ اور ہانیہ عامر کی کونسی فلم آ رہی ہے؟
- 14 گھنٹے قبل

حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے
- 17 گھنٹے قبل