طلبہ نے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

ڈا ئریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کی طرف سے آئ بی اے کراچی کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
گزشتہ دنوں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے IBA کراچی کا دورہ کیا اور طلباء سے ملاقات کی جسے طلباء نے کافی سراہا اور خصوصی نشست کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا۔
IBA آمد پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا طلباء کیجانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی میں طلبہ کے مثبت کردار کو سراہا۔ انھوں نے IBA کو لرننگ کا سمبل قرار دیا اور کہا کہ میں اس کامیابی پر IBA کے اساتذہ کو سلیوٹ پیش کرتا ہوں۔
IBA اپنی طرز کا نہ صرف بہترین ادارہ ہے بلکہ یہاں کا نظام تعلیم بھی دنیا کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے IBA کے طلباء و طالبات کے سوالات کے جواب انتہائی خوش اسلوبی سے دیئے اور ان کی تعمیری سوچ کو سراہا۔
طلبہ نے پاک افواج کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔
اساتذہ اور طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے جو انتہائی تسلی بخش تھے۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف کیے جانے والے پروپیگنڈا کی مکمل نفی کرتے ہیں۔
طلبہ اور اساتذہ نے اس دلچسپ سیشن کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر سے کہا کہ اس طرح کےمزید سیشن منعقد کیے جائیں۔
طلباء سے ملاقات کے سلسلے میں آج ڈی جی آئی ایس پی آر لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس NCA اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائینسز LUMS کے طلباء و طالبات سے بھی ملاقات کریں گے۔

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 6 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 3 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل