ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ،وزیر اعظم شہباز شریف
ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
اکستان ریٹیل بزنس کونسل کے چیئرمین زید بشیر کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ریٹیلرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں،استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے سد باب کیلئے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اشیاء کی برآمدات کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکے، حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
اس موقع پر شرکا نے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے وزیرِ اعظم اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مہنگائی اور شرح سود میں خاطر خواہ کمی سے مصنوعات کی کھپت اور نتیجتاً پیدوار میں اضافہ ہو رہا ہے جو خوش آئند ہے،حکومتی اقدامات کے نتیجے میں صنعتوں کا پہیہ چلنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیںَ
شرکا کا کہناتھا کہ امید ہے ان حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آئے گی، حکومتی اصلاحات خوش آئند ہیں اور ان کے معیشت پر دُور رس مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 9 hours ago

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 9 hours ago

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 9 hours ago

طالبان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 13 hours ago

چیئرمین اوگراکی مدت ملازمت میں توسیع
- 12 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی حقیقت
- 13 hours ago

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 11 hours ago

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- 15 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی
- 12 hours ago

پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی
- 13 hours ago

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیار
- 12 hours ago

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- 13 hours ago