پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے


پاکستان شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ماڈل احمد علی اکبر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، ان کی شادی کی تصاویر مختلف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
احمد علی اکبر عالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جو کافی سنجیدہ اور اپنی ذاتی زندگی کو میڈیا سے الگ رکھتے ہیں۔
حال ہی میں اداکاراحمد علی اکبر کی سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر اور وکیل ماہم بتول سے شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی اب نہ صرف تصدیق ہوئی ہے بلکہ شادی کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
احمد علی اکبر نے اپنی اہلیہ ماہم بتول کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر چند تصاویر شیئر کیں،احمد علی اکبر کی جانب سے شادی کی تصاویر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو شادی کی خوشخبری دی اور ساتھ ہی لکھاکہ ’’میرا دل میری زندگی، میرا سکون میرا گھر‘‘۔
اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کیپشن میں ایک نوٹ بھی لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیوز شیئر کرنے سے ہماری پرائیویسی کی خلاف ورزی ہو گی، شادی کی تقریبات کی کوئی بھی تصویر یا ویڈیو پوسٹ ہونے میں ہماری رضا مندی شامل نہیں ہے۔
اس پوسٹ کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ احمد علی اکبرعالمی ایوارڈ یافتہ اداکار ہیں جنہوں نے پری زاداور عہد وفا ڈرامے سے خوب شہرت حاصل کی تھی۔

طالبان حکومت سے کہا ہے اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
- 12 گھنٹے قبل

پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی
- 13 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے تین مطالبات نہ ماننے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کی حقیقت
- 12 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 9 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : جنوبی افریقا نے افغانستان ٹیم کو 107 رنز سے شکست دے دی
- 11 گھنٹے قبل

چیئرمین اوگراکی مدت ملازمت میں توسیع
- 12 گھنٹے قبل

صوبائی کابینہ نےارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم‘ رکھنے کی منظوری دے دی
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال بیس ارب روپے مالیت کا رمضان پیکیج تیار
- 11 گھنٹے قبل

غزہ کی تعمیر نو کے لیے 50 ارب ڈالر سے زائد کی رقم درکار ، رپورٹ جاری
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 9 گھنٹے قبل

کراچی میں طویل رعصہ رہنا ایک مشکل تجربہ رہا ، صبا قمر
- 9 گھنٹے قبل

کے پی حکومت نے 10 لاکھ غریب خاندانوں کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی
- 13 گھنٹے قبل