پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا


پی آئی اے نے برطانوی پروازوں کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس 15 مارچ کو متوقع ہے،پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن28 مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
پی آئی اے ترجمان کےمطابق برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے،پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس 28 سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن، برمنگھم شروع کرے گی۔پی آئی اے انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیئے ہیں،برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔
پی آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ مثبت فیصلہ آنے کی صورت میں فوری طور پر آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے۔
مسافروں کو بین الاقوامی میعار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی،پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا۔پی آئی اے برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کو برطرف کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایکسائز پولیس پشاورکی کارروائی ،گردہ فروش گروہ گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سال 2024 میں کتنے پاکستانیوں نے دبئی میں کمپنیاں بنائیں؟رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کا اعلامیہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

اینٹی نارکوٹکس فورس کا کریک ڈاؤن جاری، مختلف کارروئیوں میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی 88 کلومنشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

نوکری کا جھانسہ دیکر ملزموں کی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا
- ایک گھنٹہ قبل

اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز سنیارٹی لسٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی
- 7 منٹ قبل

اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب مال بردار گاڑی پٹڑی سے اتر گئی
- 2 گھنٹے قبل

کرک: تھانہ خرم کے ایس ایچ او پرنامعلوم افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
- 43 منٹ قبل

بدعنوان عناصر سے ایک ایک پائی وصول کرکے عوامی فلاح پر خرچ کریں گے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

صوبائی حکومت کا پنجاب میں "مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز" متعارف کروانےکافیصلہ
- 14 منٹ قبل

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 7 مارچ کو بلانے کی تیاریاں شروع
- 12 گھنٹے قبل