Advertisement

برازیل میں خوفناک بس حادثہ، 12 طلباء ہلاک،متعدد زخمی

حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 23 2025، 9:53 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
برازیل میں خوفناک بس حادثہ، 12 طلباء ہلاک،متعدد زخمی

برازیل میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 12 طلباء ہلاک اور 19افراد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا ایجنسی کے مطابق برازیل کے اقتصادی دارالحکومت ساؤ پالو سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 19 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب حادثے میں مرنے والے طلباء کے سوگ میں مقامی یونیورسٹی میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Advertisement