جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے ،صوبائی وزیر طلاعات عظمیٰ بخاری
مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں، مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے،عظمی بخاری


لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا عوامی خدمات کے ریکارڈ قائم کرنے کا پہلا سال مکمل ہوا ہے، انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے توقعات پر پورا اتری ہے، مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل کا نام ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ خیالی پلاؤ پکانے والے اور جادو ٹونے سے حکومت چلانے والوں کا وقت گزر چکا ہے، اب نوازشریف کا دور ہے، عوامی خدمت کا دور ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں وہ تاریخ ساز کام کئے جو پہلے کوئی حکومت نہیں کر سکی، مریم نواز نے پاکستان میں سیاست کے پیمانے کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا اس کے بدلے میں مریم نواز پنجاب کو ترقی یافتہ بنا رہی ہیں، مریم نواز نے گڈ گورننس، میرٹ اور شفافیت کو اپنا موٹو بنایا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فتنے، فساد اور انتشار کی سیاست کو دفن کردیا اب صرف کام ہوگا، باقی صوبوں کے ترجمان ہمت کریں اپنے وزراءاعلیٰ کی کارکردگی قوم کے سامنے پیش کریں۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 4 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 8 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 8 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 6 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago






