پروگرام تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے


لاہور: پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیےوزیر اعلی مریم نواز کی جانب سے مفت ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیاہے۔
چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگرٹرانسپلانٹیشن مفت ہوگی جبکہ گردوں کی پیوند کاری بھی فری کی جائے گی ، پروگرام کے تحت بون میرو ٹرانسپلانٹ پر مریض کو خطیر رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی ، پنجاب میں پہلی مرتبہ عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری کرا سکے گا، جبکہ اس کے تحت عام آدمی کے لئے 5ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت ہوں گے۔
پیدائشی طورپر سماعت سے محروم کمسن بچوں کے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت کرائے گی ، چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی سے رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے ، رجسٹریشن کے بعد چیف منسٹر پرانسپلانٹ پروگرام کے تحت جگر، گردوں، بون میرو،کورنیاکی ٹرانسپلانٹیشن کرائی جا سکے گی۔
سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں سے آرگن ٹرانسپلانٹ کرایا جاسکے گا ، آرگن ٹرانسپلانٹیشن کے لئے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر09009-0800بھی فعال کردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کا احساس ہے،اپنا فرض نبھائیں گے ، ٹرانسپلانٹیشن بہت پیچیدہ اور مہنگا پراسیس ہے عام آدمی افورڈ نہیں کرسکتا ہے، اب یہ فرض ریاست ادا کرے گی ، کوکلیئر امپلانٹ سے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔

نماز عید کے بعد شہریوں نے فاتحہ خوانی کیلئے اپنے پیاروں کی قبروں کا رُخ کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی قوم کوعید کی مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردوں کے حمایتیوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہوگی، رانا ثناء اللہ
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے نماز عید کہا ں ادا کی؟
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی: نامعلوم افراد فائرنگ سے مذہبی سیاسی جماعت کا رہنما جاں بحق
- 14 گھنٹے قبل

امریکی صدر کی ایران کو جوہری پروگرام ختم نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی
- 2 گھنٹے قبل

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی بربریت جاری، مزید 24 فلسطینی شہید
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ:سکیورٹی کے پیش نظر مختلف تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے
- 3 گھنٹے قبل

اگر جوہری معاہدہ نہیں کیا تو بمباری ہوگی، ٹرمپ کی ایران کودھمکی
- 14 گھنٹے قبل

عالمی فٹبال سٹار رونالڈو کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد
- 2 گھنٹے قبل