Advertisement
پاکستان

 فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی

فافن کے مطابق  2024 کے عام انتخابات میں 265 میں سے کسی بھی حلقے سے کوئی امیدوار اکثریتی رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل نہیں کر سکا

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر فروری 24 2025، 2:20 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
 فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی

 فافن نے پاکستان کے انتخابات میں نمائندگی سال 2002-2024 رپورٹ جاری کر دی  ہے۔  

فافن رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے ،قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں، 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے۔  

فافن کے مطابق  2024 کے عام انتخابات میں 265 میں سے کسی بھی حلقے سے کوئی امیدوار اکثریتی رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل نہیں کر سکا، 2024 میں تقریباً تین چوتھائی حلقے یعنی 202 میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، 2024 میں 63 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 سے 50 فیصد ووٹرز کی حمایت ملی، 2024 میں ڈالے گئے ووٹوں کے تناسب سے صرف 69 حلقوں میں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ، 2024 میں 196 حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو نصف سے کم ووٹ حاصل ہوئے ۔  

2024 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلیوں میں صرف دو حلقے ایسے تھے ،جہاں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد رجسٹرڈ ووٹ حاصل کیے، 2024 میں صوبائی اسمبلیوں میں زیادہ تر 499 صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں کو 25 فیصد سے کم رجسٹرڈ ووٹرز کی حمایت ملی، 2024 میں صرف 107 صوبائی حلقوں میں کامیاب امیدواروں نے 50 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے۔  

 ایف پی ٹی پی کا نظام اس بحران کو مزید بڑھا دیتا ہے ،ایف پی ٹی ایف میں وہ امیدوار کامیاب ہوتا ہے جو حلقے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرے، چاہے اسے اکثریتی حمایت حاصل نہ ہو ،فافن پارلیمنٹ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ  ایف پی ٹی پی نظام کا ازسرِ نو جائزہ لے پارلیمان ووٹرز کی زیادہ شمولیت اور مزید نمائندہ انتخابی نتائج کو یقینی بنانے کے لیے اصلاحات پر غور کرے۔

رپورٹ کے مطابق 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئےووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ،ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی 2013، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں 26 فیصد، 22 فیصد، اور 21 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کی نمائندگی کرتی ہے ، 2013 ، 2018 اور 2024 کی اسمبلیاں 48 فیصد، 43 فیصد، اور 45 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی نمائندگی کرتی تھیں۔ 

 

 

 

Advertisement
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عید کے موقع پر صفائی مہم پر اطمینا ن کا اظہار

  • 2 گھنٹے قبل
حافظ آباد :خاتون سے اجتماعی زیادتی،تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

حافظ آباد :خاتون سے اجتماعی زیادتی،تیسرا ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
عید کے دوسرے روز بھی  لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی

عید کے دوسرے روز بھی لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی

  • 7 گھنٹے قبل
بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کی وضاخت

بجلی کے ایک سے زائد میٹر لگانے پر پابندی  سے متعلق وزارت پاورڈویژن کی وضاخت

  • 4 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم اور عمان کے سلطان  کے درمیان رابطہ ، عید پر  مبارکباد ، پاکستان دورے  کی دعوت

وزیراعظم اور عمان کے سلطان کے درمیان رابطہ ، عید پر مبارکباد ، پاکستان دورے کی دعوت

  • 2 گھنٹے قبل
سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

سعودی ولی عہد کا حج کیلئے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر قومی اسمبلی کی شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ،  مزید 37 فلسطینی شہید

عید کے موقع پر بھی اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری ، مزید 37 فلسطینی شہید

  • 5 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان اور لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 8 افراد جاں بحق ، 37 زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون ، عیدالاضحیٰ کی مبارک باد

  • 3 گھنٹے قبل
پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ، بھارت کے پاس کوئی جوابات نہیں

پہلگام حملے سے سیز فائر تک کئی سوالات اپنی جگہ برقرار ، بھارت کے پاس کوئی جوابات نہیں

  • 3 گھنٹے قبل
ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ،  ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ ان ایکشن ، ایلون مسک کو ڈیموکریٹس کی فنڈنگ کرنے پر سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement